اردو

urdu

ETV Bharat / city

قومی شاہراہ پر حادثہ

جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ٹریفک پولیس اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

By

Published : Jul 11, 2019, 1:08 PM IST

نمائندے کے مطابق سرینگر جموں قومی شاہراہ پر بانہال میں چملواس کے مقام پر ایک تیز ترفتار گاڑی نے ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹکر ماری۔

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر حادثہ، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

ٹکر کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار گہری کھائی میں گرنے سے شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

زخمی اہلکار کو فوری طور سب ضلع اسپتال بانہال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details