پولیس ذرائع کے مطابق اینووا گاڑی جموں سے سرینگر کی طرف جا رہی تھی تبھی ڈیگڈول کے مقام پر پہاڑی سے پتھر کھسک کر گاڑی پر آ گرا جس کے نتیجہ میں ایک مسافر شدید زخمی ہو گیا۔
پتھر کھسکنے سے ایک شخص شدید زخمی - اینووا گاڑی
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک اور مسافر پتھر کھسکنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ جموں میڈیکل کالج و ہسپتال میں اسے نازک حالت میں داخل کرایا گیا ہے۔
پتھر کھسکنے سے ایک شخص شدید زخمی
پولیس نے پچاؤ مہم شروع کر کے زخمی کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں ریفر کر دیا۔ اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی کی شناخت مشتاق احمد خان ولد ولی محمد خان ساکنہ ونبل رولپورہ سرینگر کے نسبت سے ہوئی ہے۔ رامبن پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔