تفصیلات کے مطابق سڑک حادثہ گزشتہ روز دیر شام رونما ہوا جب ایک ایکو گاڑی پُل ڈوڈہ سے ڈوڈہ اور الٹو گاڑی ڈوڈہ سے پُل ڈوڈہ کی طرف جا رہی تھی اسی دوران ایک دونوں گاڑیوں میں زور دار ٹکر لگ گئی ۔ ٹکر لگنے سے ایک افراد کی موت واقع ہو گئی جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
یہ حادثہ پٹرول پمپ کے نزدیک پاس آیا ۔حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی پولیس و رضاکاروں نے زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا ۔جہاں اُن کا علاج جاری ہے ۔