مقامی لوگوں نے کہا بجلی محکمہ کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے گزشتہ تین دنوں سے علاقہ میں بجلی سپلائی نہیں کی گئی ہے اور آج عید کے تہوار پر بھی علاقہ بجلی سے محروم ہے، جس کے سبب مقامی انھیں مجبورأ احتجاج کرنا پڑا۔
عید کے دن رامبن میں احتجاج
ریاست جموں کشمیر کے ضلع رامبن کی تحصیل پوگل پرستان کے تحت پڑنے والے گاوں سینانتھی اور النباس کے سینکڑوں لوگوں نے عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کے بعد محکمۂ بجلی کے خلاف سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور جم کر نعرے بازی کی۔
no-power-supply-in-ramban
مقامی لوگوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر آج شام تک بجلی سپلائی بحال نہیں کی گئی تو لوگ آئندہ دنوں میں محکمہ کے خلاف قومی شاہرہ پر احتجاج کریں گے۔
اس سلسلے میں بجلی محکمہ کے افسران کا کہنا ہے کہ دو دن قبل اکھڑال علاقے میں الگ پاور اسٹیشن کی وجہ سے وولٹیج زیادہ ہوگیا تھا اور اسی دن ایک تین منزلہ عمارت کو أگ لگنے سے پاور اسٹیشن میں خرابی آگئی اور اس خرابی کو ٹھیک کرنے کے بعد ہی بجلی سپلای کو بحال کیا جائے گا۔