ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے ایس ایس پی ڈوڈہ کے ہمراہ کورونا کے مناسب رویے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ کورونا وبا کی موجودہ صورتحال کے بابت انہوں نے بتایا کہ 'ضلع میں اب کورونا مثبت معاملات کی شرح کم ہو کر چار فیصد رہ گئی ہے۔ ساتھ ہی ضلع بھر میں ٹیکہ کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
ڈوڈہ: کورونا وبا کی موجودہ صورتحال پر پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ 'اٹھارہ برس سے زائد عمر کے لوگوں کی ویکسینیشن کاعمل صد فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ ضلع میں کورونا سے لوگوں کو بچانے اور سماجی دوری کو قائم رکھنے اور ماسک لگوانے کے تئیں پولیس اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے۔ ساتھ ہی ضلع بھر میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ایس او.پیز کی مکمل عمل آوری کے لئے مصرف عمل ہیں'۔
مزید پڑھیں:پولیس اہلکار کی رشوت لیتے ہوئے وائرل ویڈیو پر پولیس کی وضاحت
اُنہوں نے بتایا کہ باقی اضلاع کی طرح ڈوڈہ میں بھی رات کا کرفیو نافذ ہے۔ جبکہ مذہبی، سرکاری، گھریلو تقریبات میں پچیس سے زائد افراد کے ایک جگہ پر اکھٹا ہونا ممنوع قرار دیا گیا ہے'۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی مراکز پر کسی طرح کی تقریبات منعقد کرنا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی میں آتا ہے۔ اُنہوں نے ضلع کے تمام چھوٹے بڑے کاروباریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور رضاکارانہ طور کورونا کے خلاف لڑنے میں انتظامیہ کو تعاون دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اُس کے خلاف سختی سے نپٹا جائے گا۔