جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی تحصیل اکھڑ ہال کے علاقے ہوچک کی رہنے والی ایک لڑکی کی شادی چھ ماہ قبل ہوئی تھی،آج اس خاتون نے اپنی رہائش گا ہ پر مبینہ طورپرپھانسی لگار خود کشی کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت پشپا دیوی عمر 21 سال زوجہ سریش سنگھ ساکنہ گاؤں مرلب ہوچک تحصیل اکھڑ ہال کے طور پر کی گی ۔پولیس کے مطابق رامسو تھانے کی پولیس چوکی اکھڑ ہال کو علاقے کے نمبردار سے اطلاع ملی کہ پشپا دیوی نامی خاتون نے اپنی رہائش گاہ کے ایک کمرے میں دوپٹہ سے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اکھڑ ہال اسپتال منتقل کردیا۔