رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں نیشنل کانفرنس کے یک روزہ کنونشن میں خطہ چناب کے تینوں اضلاع رامبن، ڈوڈہ اور کشتواڑ کے و بلاک صدور کے علاوہ پارٹی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس کنونشن میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال الیکٹورل رجسٹریشن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر جموں رتن لعل گپتا، پارٹی کے ترجمان اعلی تنویر صادق کے علاوہ شمالی کشمیر سے متعدد پارٹی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
خطہ پیر پنجال سربراہ سجاد کچلو ضلعی صدر رامبن حاجی سجاد شاہین بھی اس پروگرام میں شریک رہے اس دوران پارٹی کے بلاک صدور و ضلع کے عہدیداران نے پارٹی سربراہ کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ NC One Day Convention In Ramban
نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے پارٹی صدر کی ہدایات پر چناب ویلی کا ورکشاپ منعقد کیا گیا وہیں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ درگاہوں اور مزارات پر دستار بندی پر پابندی لگانا مذہبی معاملات میں دخل اندازی ہے ۔انہوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کی چھٹی کو لیکر کہا کہ شیخ محمد عبداللہ اور یوم شہداء کی چھٹی ختم کر دینا اور مہاراجہ کی چھٹی کا اعلان کرنا غیر منتخب جموں و کشمیر انتظامیہ کر رہی ہے اس فیصلے کا حق عوام کی منتخب کردہ حکومت کو کرنا تھا۔غلام نبی آزاد کے تین سو ستر کے مسئلے پر بیان کے جواب میں تنویر صادق نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ان کا دعویٰ مضبوط ہے اسلئے انہیں امید ہے کہ جب بھی کیس پر شنوائی ہوگی فیصلہ جموں کشمیر کی عوام کی حق میں آئے گا ۔وادی میں نئے تھیٹر کے کھلنے کے ایک سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلی نے کہا یہ معاشی اعتبار سے یہ خوش آئند بات ہے تاہم اس کو وادی میں پر امن حالات کے ساتھ نہ جوڑا جائے۔ National Conference One Day Convention Held In Ramban
یہ بھی پڑھیں : Farooq Abdullah On Central Govt مرکزی حکومت کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود سے کوئی لینا دینا نہیں