اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن کے گول میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد - जम्मू और कश्मीर के रामबन जिले

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویژن گول میں آج نیشنل کانفرنس کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی ورکرس اور کارکنان نے شرکت کی ہے۔

رامبن کے گول میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منقعد
رامبن کے گول میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منقعد

By

Published : Sep 13, 2021, 3:46 PM IST

Updated : Sep 13, 2021, 4:57 PM IST

اجلاس کی صدارت ڈی ڈی سی چیئرپرسن رامبن و نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر ڈاکٹر شمشادہ شان نے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے بلاک صدر احداللہ نائیک، یوتھ لیڈر مسیح الدین نائیک، مختار احمد بٹ کے علاوہ پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔

رامبن کے گول میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد

اس موقع پر اجلاس میں گول سب ڈویژن میں نئی پارٹیوں کے داخلے پر مقررین نے سخت تنقید کا نشانے بناتے ہوئے پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ پہلے ان لوگوں نے نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں میں مستقل کرنے کے جھانسے دیئے اور اب نوجوانوں کو سیاسی پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ مقررین نے امید ظاہر کی گول کے نوجوان ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

اجلاس میں نے کہا گیا کہ سب ڈویژن گول میں اٹھارہ برسوں سے کام رکے پڑے ہیں اور جو نیشنل کانفرنس نے یہاں پروجیکٹ دیئے تھے ان پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر شمشادہ شان نے نیشنل کانفرنس کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے زمینی سطح پر کام کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تال میل رکھیں۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ پنچایت سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں بالخصوص مہیلا ونگ کی کمیٹیاں تشکیل دیں۔

ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ گول کے گھوڑا گلی کے لئے پچاس لاکھ روپیے فنڈس واگزار ہوئے ہیں اور تتا پانی کے لئے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپیے کا پروجیکٹ ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں چھ دستی بم برآمد

ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ گاندھری، کھڑی اور ترہگام وغیرہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے پروجیکٹ دیئے ہیں۔ ڈاکٹر شمشادہ شان نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ تھری ٹائر سسٹم کو مضبوط بنائیں تاکہ علاقے میں تعمیر و ترقی ہو۔

Last Updated : Sep 13, 2021, 4:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details