کرشنا گاٹھی اور شاہپور کرنی سیکٹروں میں ہونے والی اس ہلاکت خیز گولہ باری کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
دریں اثنا ایل او سی پر فائرنگ کے پیش نظر ضلع پونچھ کے متعدد سرحدی علاقوں میں پیر کے روز تعلیمی ادارے بند رہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے پیش نظر ضلع پونچھ کے مختلف سرحدی علاقوں بشمول شاہپور، کرنی، ماندھار اور قصبہ میں ضلع مجسٹریٹ کے احکامات پر تعلیمی ادارے بند رہے۔
اس حوالے سے ضلع مجسٹریٹ پونچھ کی طرف سے جاری حکم نامے میں کہا گہا تھا کہ 'آرپار کی گولہ باری کے پیش نظر شاہپور، ماندھار اور قصبہ کے کچھ حصوں بشمول ہائز سیکنڈری اسلام آباد تعلیمی ادارے پیر کے روز بنا بر احتیاط بند رہیں گے'۔