جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آج این ایچ پی سی کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر نے ضلع کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے این ایچ پی سی کالونی میں ملازمین کے ساتھ شجر کاری مہم میں شرکت کی۔
ایں ایچ پی سی کے ڈائریکٹر نے شجر کاری کو لیکر کشتواڑ میں تعینات ملازمین کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'شجر کاری کو بڑھاوا دیا جائے، ساتھ ہی انہوں نے کشتواڑ کے لوگوں کو بھی اس مہم کے ساتھ جڑنے کی پیش کش کی۔
دورے کے دوران ان کے ہمراہ نرمل سنگھ جنرل منیجر انچارج ڈول ہستی پاور اسٹیشنdul hasti power station اور سینیئر افسران موجود رہے۔ دورے میں ان کے ہمراہ چناب ویلی پاور پروجیکٹ ریجنل آفیسر راجن کمار بھی موجود رہے۔