اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: منشیات فروش کو 10 برس قید کی سزا - रामबन : ड्रग डीलर को 10 साल की सजा

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رامبن حق نواز زرگر نے بدھ کے روز ایک منشیات فروش کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Sep 29, 2021, 8:45 PM IST

اطلاع کے مطابق عابد احمد صوفی ولد گل محمد صوفی ساکن کھنہ بل اننت ناگ کو پولیس نے 2017 میں (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے ملزم سے بانہال کے ٹی چوک کے مقام پر 70 کلو گرام نشیلی شئے (فکی) برآمد کی تھی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ رامبن نے مجرم پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے اس کے علاہ مجرم پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں قید ایک سال تک بڑھادی جائے گی۔


منشیات فروش کی سزا کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور منشیات کی فروخت یا اس کے نقصانات کے بارے میں معلومات فراہم کریں تاکہ اس سماج میں نوجوانوں کو منشیات جیسی لت سے بچایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details