اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشتواڑ کے چھاترو مڑواہ فارسٹ ڈویزن میں شجر کاری مہم - forest smugglers

سرحدی ضلع کشتواڑ کے مڑواہ فارسٹ ڈویزن کے چھاترو علاقہ میں ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار اور سی آر پی ایف 52 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسرانیل شرما نے مشترکہ طور پر شجر کاری مہم کا اغاز کیا۔

کشتواڑ کے چھاترو مڑواہ فارسٹ ڈویزن میں شجر کاری مہم
کشتواڑ کے چھاترو مڑواہ فارسٹ ڈویزن میں شجر کاری مہم

By

Published : Jul 27, 2021, 10:40 AM IST

اس دوران سی آر پی ایف کے جوانوں اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے پانچ سو سے زائد پودے لگائے ہیں۔

شجر کاری مہم میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی اور انہیں جنگلات کو بچانے کے بارے اور شجر کاری کو جاری رکھنے کے تعلق سے آگاہ کیا گیا۔

کشتواڑ کے چھاترو مڑواہ فارسٹ ڈویزن میں شجر کاری مہم

اس موقع پر ڈی ایف او مڑواہ وجے کمار نے علاقہ میں تعینات ملازمین کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگل سمگلروں کو جڑ سے ختم کرنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے جنگلات میں مزید درخت لگائے جائیں تاکہ قدرت کے اس انمول تحفہ کی حفاظت کی جائے۔

انہوں نے سی آر پی 52 بٹالین کے کمانڈنگ افیسر کا شکرایہ ادا کیا جنوں نے اس مہم میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details