اردو

urdu

ETV Bharat / city

کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس آخری مرحلے میں - Violence

کٹھوعہ عصمت دری وقتل کیس کے ملزمان کے وکیل اے کے ساونی نے کہا کہ ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ پٹھان کوٹ میں اب یہ کیس آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے اور ماہ رواں کی 27 تاریخ سے آخری مرحلے کی شنوائی شروع ہوگی۔

فائل فوٹو

By

Published : May 26, 2019, 12:01 AM IST

انہوں نے کہا کہ کیس کے آخری مرحلے میں طرفین کے حتمی دلائل سنے جائیں گے اور ماہ جون میں اس کا فیصلہ آنا طے ہے۔
ان کا کہنا تھا 'عدالت میں یہ کیس آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ اب استغاثہ بھی حتمی دلائل جج صاحب کے سامنے رکھے گا اور وکلاء صفائی بھی حتمی دلائل جج صاحب کے سامنے رکھے گا، دونوں کے حتمی دلائل سنے جائیں گے'۔
یہ امر یہاں قابل ذکر ہے کہ ضلع کٹھوعہ کے رسانہ نامی گاﺅں میں گزشتہ برس جنوری میں پیش آئے آٹھ سالہ کمسن بچی کی وحشیانہ عصمت دری اور قتل کیس کے ملزمان کا 'ان کیمرہ' اور روزانہ بنیاد پر ٹرائل ایک برس پہلے ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ پٹھان کوٹ میں شروع ہوا۔
ایڈوکیٹ ساونی نے کہا کہ جب چالان سامنے آیا تھا تو اس وقت 350 گواہ تھے، 116 گواہ استغاثہ کی طرف سے پیش کئے گئے اور وکلاء صفائی نے بھی تھوڑے گواہ پیش کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details