اردو

urdu

ETV Bharat / city

نارتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کلگام نے ٹرافی اپنے نام کیا

نارتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے ٹیموں نے شرکت کی اور آج فائنل میچ میں جنوبی کشمیر اور شمالی کشمیر کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا اور فائنل میں کلگام کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔

'نارتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ' میں کلگام نے ٹرافی اپنے نام کیا
'نارتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ' میں کلگام نے ٹرافی اپنے نام کیا

By

Published : Oct 5, 2021, 8:30 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے حدی پورہ میں 'نارتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ' کا فائنل میچ کھیلا گیا۔

'نارتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ' میں کلگام نے ٹرافی اپنے نام کیا

اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے کرکٹ ٹیموں نے شرکت کی اور آج کے اس فائنل میچ میں جنوبی کشمیر اور شمالی کشمیر کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں کلگام کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کیا۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر فارق احمد نے بتایا کہ 'اس ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیموں نے حصہ لیا اور ہمارا مقصد ہے کہ رفیع آباد کے حدی پورہ کے کرکٹ میدان کو ایک بار پھر کھیل کود کے لیے شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ میدان اس علاقے کا سب سے پرانا میدان ہے اور ایک زمانے میں اس میدان میں کافی کھیل کود کی سرگرمیوں ہوا کرتی تھیں۔

مزید پڑھیں:عُمران ملک، ایک ہی میچ میں لاکھوں لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا

انہوں نے بتایا کہ اس وقت کشمیر کے مختلف اضلاع میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہو رہا ہے اور ہم نے سوچا کہ کیوں نہ جنوبی کشمیر کی کرکٹ ٹیمیں یہاں آکر کرکٹ کھیلیں، تاکہ ہم ان سے کچھ سیکھیں اور وہ ہم سے سیکھیں۔

امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ہم اور زیادہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے نوجوان لوگوں کو غلط کاموں سے دور رکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details