اردو

urdu

ETV Bharat / city

MGNREGA work کشتواڑمیں ایم جی نریگا کا کام تیزی سے جاری،عوام خوش - इंदरवाल ब्लॉक ताजा खबर

سرحدی ضلع کشتواڑ کے اندروال بلاک میں ایم جی نریگا کا کام تیزی سے جاری ہے۔کام کے آغاز سے علاقے کے جاب کارڈ ہولڈرزJob Card Holders بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Nov 22, 2021, 9:46 PM IST

Updated : Oct 14, 2022, 5:01 PM IST

کشتواڑ کے بلاک اندروال میں ایم جی نریگا کا کام تیزی سے زمینی سطع پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں علاقے میں بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر (Block Development Officer)اندروال تسلیم وانی (جے کے اے ایس ) تعینات ہوئے ہیں۔

لوگوں کے مطابق ان کی تعینات کے بعد ہی اندروال بلاک کے لوگوں کو ایم جی نریگا کے کاموں کو حقیقی صورت میں زمینی سطح پر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بی ڈی او اندروال تمام بلاک کے پنچایتوں میں جا کر ایم جی نریگا کے کاموں کا معائنہ کرتے ہیں اور بہتر کام کو ہی ترجیح دیتے ہے۔

لوگوں نے مزید کہا کہ جو کام علاقے میں 70 سال میں نہیں دیکھا گیا،وہی کام آج گزشتہ تین ماہ سے تیزی سے دور دراز علاقہ میں جاری ہے۔

لوگوں کے مطابق ان کاموں کے اغاز سے علاقے کے مرد و خواتین جاب کارڈ ہولڈرز کام کرکے روزگار کما سکتے ہیں۔لوگوں کے مطابق ان کاموں کے شروع ہونے سے علاقے میں ترقی اور غریبی دور ہوگی۔

Last Updated : Oct 14, 2022, 5:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details