اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشتواڑ :کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 12 لاکھ 70 ہزار جرمانہ عائد

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک شرما نے ضلع کی کورونا وائرس کی صورتحال پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک شرما
ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک شرما

By

Published : Jun 29, 2021, 7:33 PM IST

ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے کہا کہ کشتواڑ میں انتظامیہ نے تقربیاً 12 لاکھ70 ہزار روپئے کورونا وائرس کی خلاف ورزیوں کے تحت جرمانہ وصول لیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر اشوک شرما

اس کے علاوہ انہوں نے کشتواڑ تحصیل لیول آفیسروں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ کورونا وبا کو ختم کرنے میں تعاون دیں اور اس وائرس کو پھلنے نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں وکسینیشن عمل جاری ہے اور ضلع میں 44 سال سے زائد عمر کے لیے ڈور ٹو ڈوڑ)(DOOR TO DOOR) ویکسینیشن ہورہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اشوک شرما نے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس وقت 8 کورونا وائرس کے مثبت کیسز ہسپتال میں موجود ہے۔ان کے مطابق ضلع میں یومیہ 1200 کورونا ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع میں پازیٹیو ریٹ 1.28 فیصد ہے تاہم ضلع میں مثبت معاملے سامنے آتے ہیں انہوں نے لوگوں سے کورونا رہنمایا خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details