سرحدی ضلع پونچھ کی پولیس نے آج ایک پرس کانفرس میں کہا کہ جون کے مہینے میں 14 سالہ کمسن کے قتل معاملے میں ایک کلیدی ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ضلع پونچھ کی تحصیل مہنڈر کے گاؤں گوہلد میں جون کے ماہ میں ایک 14 سالہ کمسن کی لاش کو پولیس نے قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا تھا۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت 14 سالہ کمسن محمد شارخ والد محمد صدیق ساکن گوہلد کے طور پر ہوئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ ہلاک شدہ کے اہل خانہ کی جانب سے یہ الزام لگایا جارہا تھا کہ کمسن کا قتل کیا گیا ہے، جس کے بعد مہنڈر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن کی لاش کو قبر سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے نکالا تھا۔