ڈرائیورز کا الزام ہے کہ محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے جموں اور ادھمپور کی گاڑیوں کو جانے کی اجازت کی جاتی ہے جبکہ بلا وجہ کشمیری گاڑیوں کو روک لیا جاتا ہے۔
ڈرائیورز نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری ڈرائیورز کے ساتھ سوتیلے پن کا سلوک کیا جا رہا ہے۔
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ڈرائیورز کا الزام ہے کہ کشمیری ڈرائیورز کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ریاست میں گزشتہ کئی روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے ،جس کی وجہ سے ضلع رامبن میں شاہراہ کے کئی مقامات پر چٹانیں کھسک گئی تھیں۔
نمائندے کے مطابق چٹانیں گر نے کے پیش نظر انتظامیہ نے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو معطل کر دیا تھا۔
ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے رامبن، سریش شرما نے قومی شاہراہ کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی۔