رامبن: جموں و کشمیر کی رامبن پولیس نے گول دھماکہ کیس میں گول علاقے کے جبار جنگلات سے دو گرینیڈ برآمد کیے ہیں۔ یہ گرینیڈ گول دھماکہ کیس کے اہم ملزم شوکت علی لائیوال کے انکشاف پر برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرینیڈ کو جبار کے جنگلات میں مستقبل میں سیکیورٹی فورسز پر استعمال کرنے کی نیت سے چھپایا گیا تھا۔ شوکت علی لائیوال کو چند روز قبل اس کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس سے مسلسل پوچھ گچھ کی جا رہی تھی۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے سیکیورٹی فورسز پر دھماکہ خیز مواد کی سازش کا حصہ ہونے کا اعتراف کیا اور انکشاف کیا کہ اس نے گول علاقے کے جبار جنگلات میں مزید دو گرینیڈ چھپائے ہیں۔ JK police recover Two grenades
صحیح جگہ کا انکشاف کرنے کے لیے فوری طور پر ایک خصوصی ٹیم مرکزی ملزم شوکت علی لائیوال کے ساتھ موقع پر پہنچی اور ایس ایس پی رامبن موہتا شرما آئی پی ایس، ایس ڈی پی او گول نہار رنجن، نائب تحصیلدار گول نذیر کی موجودگی میں موقع سے دو زندہ گرینیڈ برآمد ہوئے۔