سولہ گھنٹے ٹریفک کی آمدورفت بند رہنے کے بعد وادی کشمیر کو زمینی راستے سے ملک کے ساتھ جوڑنے والی 270 کلو میٹر لمبی جموں سرینگر قومی شاہراہ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
یہ شاہراہ رامبن کے قریب کیفریہ موڑ، کیلاموڑ اور پینٹھال کے مقاماتِ پر زمینی تودہ اور بھاری چٹانیں سڑک پر کھسکنے کی وجہ سے آج صبح ساڑھے چار بجے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھی جس کی وجہ سے سیکڑوں مسافر بردار اور مال بردار گاڑیاں سڑک کے دونوں طرف پھنس کر رہ گئی تھیں۔
سرینگر جموں قومی شاہراہ کو بحال سڑک کرنے کے بعد سڑک پر پھنسے مسافروں نے اطمینان کی سانس لے کر اپنی اپنی منزلوں کی طرف کوچ کرنا شروع کر دیا۔