اردو

urdu

ETV Bharat / city

Jammu Srinagar National Highway Closed: جموں سرینگر ہائی وے پر آمد و رفت متاثر - جموں سرینگر شاہراہ

جموں سرینگر قومی شاہراہ آج صبح سے ہورہی موسلادھار بارش کے سبب مٹی کے تودے اور پتھروں کے گرنے سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہے۔ Jammu Srinagar National Highway Closed

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 15, 2022, 4:06 PM IST

رامبن:ضلع رامبن کے کرول جیسوال پل، کیفٹریا موڑ و پنٹھیال کے مقام پر مٹی کے تودے و پتھروں کے گرنے سے قومی شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ اسی دوران شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو گئی ہیں۔ ضلع رامبن میں بارشوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے جس سے بحالی کے کام میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ درماندہ مسافروں میں وادی کشمیر گھومنے آئے سیاح اور ٹرک ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

جموں سرینگر ہائی وے پر آمد و رفت متاثر

واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر تعمیری کام کی وجہ سے ضلع رامبن میں اکثر و بیشتر شاہراہ بند رہنے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس جانب حکومت و انتظامیہ کی عدم توجہی بھی قابل تشویش ہے۔ Jammu Srinagar National Highway Closed

یہ بھی پڑھیں:Rain in Ramban ندی نالوں کے کناروں پر جانے سے گریز کریں

ABOUT THE AUTHOR

...view details