اردو

urdu

ETV Bharat / city

Jammu Srinagar National Highway Restored: جموں سرینگر قومی شاہراہ کچھ گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

ضلع رامبن میں مہاڑ کے مقام پر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر تودے گر آئے تھے، جس کی وجہ سے شاہراہ ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے کئی گھنٹوں تک بند پڑی رہی، لیکن انتظامیہ کی مسلسل کوششوں کے سبب شاہراہ کی بحالی ممکن ہوسکی۔ Jammu Srinagar National Highway Restored

Jammu Srinagar National Highway Restored
جموں سرینگر قومی شاہراہ کچھ گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

By

Published : Mar 21, 2022, 3:38 PM IST

جموں سرینگر قومی شاہراہ ضلع رامبن کے مہاڑ کے مقام پر تودوں کے گرنے کی وجہ سے ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے کچھ گھنٹوں تک بند رہی۔ واضح رہے کہ آج بعد دوپہر جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہونے سے شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میں مال بردار و مسافر گاڑیاں پھنسی رہیں۔ Jammu Srinagar National Highway Restored

جموں سرینگر قومی شاہراہ کچھ گھنٹے بند رہنے کے بعد بحال

شاہراہوں کی بحالی کے کام میں بار بار پتھر گرنے سے خلل پڑ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد ورفت کی بحالی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ سڑک کی بحالی کے بعد پہلے ترجیحی بنیادوں پر درماندہ گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details