اردو

urdu

ETV Bharat / city

International Yoga Day:کشتواڑ میں فوج نے پرُجوش انداز میں منایا - جسمانی نشو نما

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ میں فوج نے عالمی یوگا دن منایا ۔فوج کے مطابق یوگا فوج کی معمول ورزشوں میں شامل ہے کیونکہ اس سے نہ صرف جسمانی نشو نما ہوتی ہے بلکہ ذہنی دباؤ سے نجات پانے کے لیے بھی اہم رول ادا کرتا ہے۔

عالمی یوگا دن
عالمی یوگا دن

By

Published : Jun 22, 2021, 5:31 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں فوج کی 11 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے عالمی یوگا منایا گیا۔ اس دوران درجنوں فوجی جوانوں نے یوگا سے اپنی دن کی شروعات کی۔

فوج کے مطابق '۔یوگا فوج کی معمول ورزشوں میں شامل ہے کیونکہ اس سے نہ صرف جسمانی نشو نما ہوتی ہے بلکہ ذہنی تناؤ و سکون قلب کے لیے بھی اہم رول ادا کرتا ہے۔

کشتواڑ میں یوگا تقریب

اس موقع پر فوجی جوانوں نے یوگا کو معمول کے تناؤ کو کم کرنے کے لیے کافی سود مند قرار دیا۔

فوج نے عوام سے کئی ہے کہ یوگا کو معمول بنایا جائے تاکہ انسان تندرست اور خوشحال رہے۔اس موقع پر فوجی جوانوں میں کافی جوش دیکھنے کو ملا۔

فوج نے مقامی بچوں کو عالی یوگا کت دن پر یوگا کی تربیت بھی دی ۔

یہ بھی پڑھیں:

یوگا صحت سے متعلق بیماریوں کو دور کرتا ہے: یوگا گرو نعیم خان

آپ کو بتادیں 21یوگا کا عالمی دن ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے، اس دن طلوع آفتاب جلدی اورغروب آفتاب دیر سے ہوتا ہے۔ یوگا سب سے پہلے سنہ 2015 میں منایا گیا تھا۔ 11 دسمبر 2014 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 21 جون کو یوگا کو عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے بھارت سمیت پوری دنیا اس دن کو 'یوگا ڈے' کے طور پرمناتی ہے اس برس انٹرنیشنل یوگا ڈے 2021 (International Yoga Day 2021 Theme) کا موضوع 'یوگا فار ویل بیئنگ' (Yoga for Well Being)' ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details