اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن: انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ نے تھانہ پولیس بٹوت کا چارج سنبھالا - جموں و کشمیر

اپنی ترجیحات کی نشاندہی کرتے ہوئے انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ نے کہا کہ منشیات کے استعمال، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، مارکیٹ میں چوری، غنڈہ گردی کے علاوہ اجتماعی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کریں گے۔

انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ
انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ

By

Published : Sep 12, 2020, 6:59 AM IST

انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں انسپکٹر رنجیت سنگھ راؤ نے تھانہ پولیس بٹوت کا چارج سنبھال لیا ہے۔

انہوں نے ایس ایس پی رامبن کے حکم پر قصبہ بٹوت کے شہریوں سے تھانہ پولیس اسٹیشن میں میٹنگ کی۔

میٹنگ میں چیئرمین بلاک ڈویلپمنٹ کونسل بٹوت، راجیشور بھگت، چیئرمین، پرزیڈنٹ میونسپل کمیٹی بٹوت، رویندر سنگھ اور صدر بیوپار منڈل، سنجے گپتا اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔

نئے ایس ایچ او کا خیرمقدم کرنے کے بعد شہریوں نےقصبہ بٹوت میں منشیات سپلائی میں ملوث ملزمان و گروہوں کے خلاف کاروائی نیز علاقہ میں بڑھتے چوریوں کی واردات پر روک لگانے اور بازار میں نجی گاڑیوں کی پارکنگ جیسے مسائل کا حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انسپکٹر راؤ نے شہریوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ ذاتی طور پر ان کی شکایات کے ازالے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔

اپنی ترجیحات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، مارکیٹ میں چوری، غنڈہ گردی کے علاوہ اجتماعی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے سخت محنت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details