ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کا گاؤں اڑائی قریب پندرہ ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے کئی سالوں سے یہاں کے نمائندگان نے لوگوں کی مشکلات کو لیکر انتظامیہ کے ساتھ جموں کشمیر بینک کی مانگ کرتے آئے ہیں۔
اس سلسلے میں جموں و کشمیر بینک کے ڈی جی ایم راجوری پونچھ راجیو دوبے کے ہاتھوں بینک شاخ کا افتتاح کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سماجی کارکن محمد فرید ملک نے کہا کہ اس گاؤں میں جسمانی طور معذور افراد کی تعداد بہت تھی جن کو علاقے سے دور بینک جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان کے مطابق اب اس بینک برانچ کے کھولنے سے ان افراد کو کافی راحت ملی گی۔
وہیں سرپنچ اسلم ملک نے کہا کہ منڈی بلاک کاچ ب سے بڑا آبادی والا اور دیہی علاقہ اڑائی گاؤں تین پنچائیتوں پر مشتمل ہے۔ ان کے مطابق لوگوں کی دیرانہ مانگ تھی کہ علاقہ میں بینک کی ایک شاخ ہو،جس کے بعد جموں و کشمیر بینک انتظامیہ نے آج علاقے میں ایک بینک شاخ کا افتتاح کیا گیا۔