اطلاعات کے مطابق ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کے جنگلات میں بے دریغ سبز سونے کو کاٹا جا رہا ہے۔لورن کے براچھڑ مہارکوٹ کے قریب کا سوشل فارسٹری کے لگائے گیے کلوزر میں بہت سارے چھوٹے بڑے پیڑ کاٹے گئے ہیں۔
سبز سونےکی کٹائی کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے جنگلات کے نقصان کا ذمہ دار محکمہ جنگلات Forest Department کو ٹھراتے ہوئے اس پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
لورن کے جنگلوں میں سبز سونے کی کٹائی مقامی لوگوں کے مطابق اگر ان جنگلات کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو آئندہ چند سالوں میں یہ جنگلات ختم ہوجائیں گے۔ انہوں نے اس سبز سونے کی کٹائی میں ملوث افرد کو قانون کے تحت کارروئی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں رینج آفسیر نثار حسین Range Officer Nisar Ahmadکی جانب سے فراہم کردہ جانکاری کے مطابق اکتوبر کے ماہ میں جنگلات میں غیر قانونی کٹائی Illegal cutting of green trees کی شکایات موصول ہوئی تھی جن پر محکمے نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیم کو موقع کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا تھا۔
ٹیم نے جائزہ لینے کے بعد رپورٹ میں لورن میں جنگلات کے نقصانات کا انکشاف کیا تھا۔
اس رپورٹ کے آنے کے بعد ضلع آفسر نے ایک فارسٹر اور ایک گارڈ کو معطل کر دیا گیا اور اس حوالے سے ابھی بھی مزید تحقیقات جاری ہے۔
اس حوالے سے جب نمائندہ نے جب چیف کنزرویٹر راجوری پونچھ Cheif Conservative Rajouri سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے اس معاملہ کو لیکر کچھ کہنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک پوری باریک بینی سے انکوائری نہیں ہوتی، تب تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں:تعمیراتی کام میں درخت کا استعمال
اس معاملے پر انہوں نے کہا کہ انکوائری کے دوران محکمے نے دو ملازمین کو معطل کیا ہے جن میں ایک فارسٹر اور ایک فارسٹ گارڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معطل شدہ ملازمین میں طارق احمد فارسٹ گارڈ اور جاوید اقبال فاسٹر شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں محکمہ دو تین دن تک باریک بینی سے انکوائری کرئے گے پھر اس بارے میں کچھ مزید بتا سکتے ہیں۔