اردو

urdu

ETV Bharat / city

راجوری: پولیس اور فوج کی مشترکہ کوشش سے بھاری رقم برآمد - ताजा खबर राजौरी

سرحدی ضلع راجوری میں پولیس و فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو بیگ ضبط کئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بیگ سے بھاری رقم برآمد کی گئی ہے۔

راجوری: پولیس اور فوج کی مشترکہ کوشش سے بھاری رقم برآمد
راجوری: پولیس اور فوج کی مشترکہ کوشش سے بھاری رقم برآمد

By

Published : Sep 7, 2021, 7:58 PM IST

Updated : Sep 8, 2021, 2:32 PM IST

ضلع راجوری کے سب ڈویژن نوشہرہ کے علاقہ سریا میں پولیس و فوج کی طرف سے ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی تھی جس دوران ایک شخص فوج و پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا۔ پولیس کے مطابق بھاگنے والے شخص نے بھاگنے کے دوران دو بیگ چھوڑ دیئے ہیں۔

پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے جب اس بیگ کی تلاشی لی تو بیگ سے بھاری نقد رقم برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق بیگ میں ایک کروڑ چوسٹھ لاکھ ستر ہزار چھ سو روپیے ملے ہے۔

راجوری: پولیس اور فوج کی مشترکہ کوشش سے بھاری رقم برآمد

ایس ایس پی راجوری شمیمہ نبی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انکوائری کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ بیگ منظور احمد ولد گلزار حسین ساکن سریا کا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص پولیس و فوج کو دیکھ کر فرار ہوا۔ مذکوہ شخص سکندر نامی شخص کا رشتہ دار ہے جس کو چند روز قبل جموں وکشمیر پولیس اور پنجاب پولیس نے منشیات کے سلسلے میں گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق سکندر اس وقت پنجاب پولیس کی حراست میں ہے۔

مزید پڑھیں:کشمیر: دستکاروں کا یہ استحصال کیوں؟

نقد رقم ضبط کرنے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر (184/2021) انڈر سیکشن 17، 21 یو اے پی اے ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن نوشہرہ میں درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

Last Updated : Sep 8, 2021, 2:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details