اردو

urdu

ETV Bharat / city

بہتر روزگار کے لیے تربیتی کیمپ - ڈیلٹا فورس

ضلع رامبن کے علاقے بٹوت سے 13 نوجوانوں پر مشتمل ایک گروپ کو ڈیلٹا فورس کے جنرل کمانڈنگ افسر نے انھیں ہری جھنڈی دکھاکر دہلی روانہ کیا۔

روزگار دینے کی غرض سے تربیتی کیمپ کا انعقاد

By

Published : Apr 21, 2019, 11:16 PM IST

مرکزی حکومت کی اسکیم دین دیال اپادھیائے کوشل یوجنا کے تحت ان نوجوانوں کو بہتر روزگار حاصل کرنے کی غرض سے انھیں تربیت دینے کے لیے دہلی روانہ کیا گیا ہے۔

روزگار دینے کی غرض سے تربیتی کیمپ کا انعقاد
اسکیم کے ریاستی جنرل مینیجر امیت پارمو کا کہنا ہے کہ ان ایسے نوجوان جو دسویں یا بارہویں جماعت میں ناکام ہوتے ہں یا کسی وج سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کرپاتے ان نوجوانوں کے لیے یہ اسکیم کافی سود مند ثابت ہوئی ہے۔

کیونکہ ان تربیت حاصل کرنے کے وقفے تک ان نوجوانوں کا تمام خرچ ڈیلٹا فوج برداشت کرے گی اور ان نوجوانوں کو 6 ماہ تک غیر سرکاری تنظیم ڈان باسکو ٹیکنیکل سوسائٹی تربیت فراہم کرے گی۔

جنرل مینیجر امیت پارمو کے مطابق ریاست میں اب تک اس اس اسکیم سے 415 نوجوانوں نے تربیت حاصل کر روزگار حاصل کیا ہے۔

جب کہ جنرل کمانڈ نگ افسر نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان تربیت مکمل کرنے کے بعد روزگار حاصل کر کے فوج کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details