اردو

urdu

ETV Bharat / city

Srinagar National Highway close: شدید بارش کے سبب جموں سری نگر نیشنل ہائی وے بند - جمو و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش

جمو و کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا قہر ہے، بارش کی وجہ سے کئی علاقے سیلاب میں تبدیل ہوگیا۔ وہیں موصلہ دھار بارش کی وجہ مٹی کے تودے گر گئے جس کے سبب جموں قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا۔ تاہم کئی مسافر شاہراہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔Jammu Srinagar National Highway close

شدید بارش کے سبب جموں سری نگر نیشنل ہائی وے بند
شدید بارش کے سبب جموں سری نگر نیشنل ہائی وے بند

By

Published : Jun 22, 2022, 7:38 PM IST

رامبن:جموں قومی شاہراہ کو کم سے کم وقت میں قابل آمد ورفت بنانے کے لیے فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر بھاری بھرکم مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سینکڑوں کی تعداد میں ٹرکیں، مسافر و سیاح پھنس گئے ہیں۔ وہیں مقامی لوگوں نے ان مسافروں کو اپنے گھروں میں جگہ دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی رضاکاروں نے لنگر کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ کوئی مسافر بھوکا نہ رہ سکے۔Srinagar National Highway close

شدید بارش کے سبب جموں سری نگر نیشنل ہائی وے بند

وہیں درجنوں کی تعداد میں مسافر گاڑیاں درماندہ ہوئی ہیں۔ ایس ڈی ایم رام سو گیری نے مسافروں کے لئے گورنمنٹ ہائی اسکول رام سیوا میں ٹھہرنے کا انتظام کر رکھا ہے، جہاں کئی مسافروں کے لیے انتظامیہ کی طرف سے کھانے پینے کا بھی نظم کیا گیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: Flood Water Enters Bemina Srinagar: باندھ ٹوٹ جانے سے بمنہ سرینگر کے کئی علاقے زیر آب

ABOUT THE AUTHOR

...view details