اردو

urdu

ETV Bharat / city

Health Mela Held in Doda: ڈوڈہ کے بلاک آسر میں ہیلتھ میلے کا انعقاد

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بلاک آسر کے میڈیکل ٹراما ہسپتال کھلانی میں ہیلتھ میلہ کم بیداری کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Mega Block Health Mela held at Doda

ڈوڈہ کے بلاک آسر میں ہیلتھ میلے کا انعقاد
ڈوڈہ کے بلاک آسر میں ہیلتھ میلے کا انعقاد

By

Published : May 4, 2022, 7:44 PM IST

ڈوڈہ:جموں و کشمیر کےڈوڈہ کے بلاک آسرا میں منعقدہ ہیلتھ میلہ میں چیئرمین بی ڈی سی کیھلانی منیش کمار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جب کہ اس میلے کا اہتمام میڈیکل ٹراما ہسپتال میں کیا گیا تھا۔ منیش کمار نے میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر یعقوب میر، ایس ڈی ایم آسر رشی کمار کے علاوہ دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔ Block Health Mela held in Doda

ڈوڈہ کے بلاک آسر میں ہیلتھ میلے کا انعقاد

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ایم او ڈوڈہ ڈاکٹر یعقوب میر نے کہا کہ ان ہیلتھ میلوں کا مقصد لوگوں کو مختلف سکیمز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ صحت سے متعلق مختلف سکیمز کے فوائد ہر گھر تک پہنچانے کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Health Mela in Banihal: رامبن ہیلتھ میلہ میں پندرہ سو افراد کا طبی معائنہ کیا گیا

میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- اس میلے میں لوگوں کی طبی جانچ اور ٹیسٹ کیے گئے جب کہ اس میلے میں مفت ادویات کی سہولت بھی رکھی گئی تھی۔ میلے کے دوران اسکول کے بچوں نے صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف پروگرامز کیے۔ اس کے علاوہ محکمہ آیوش کی جانب سے اس موقع پر یوگا سیشن پر ایک ڈیمو بھی کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details