کشتواڑ کے منی بس اسٹینڈ میں دن بدن لوگوں کو چلنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ اسی پریشانی کو لیکر مقامی لوگوں نے ہڈیال چوکی انچارج کو شکایت درج کرائی۔شکایت درج ہونے کے بعد ہڈیال چوکی انچارج دلیپ موقعہ پر پہنچ کر گلی میں لگے ناجائز سبزی فروشوں کو ہٹانے Encroachment in Foot Paths کی ہدایت دی ہے۔
وہیں سبزی فروشوں نے پولیس کی اس کارروائی پر سخت افسوس اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سرکار روزگار دینے میں ناکام ٽابت ہو رہی ہے وہیں دوسری جانب بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار کمانے کے لیے نئے نئے قوانین بتا کے ان سےروزگار چھین رہی ہے۔
مقامی سبزی فروش نے کہا ہےکہ ان کے اس کاربور سے ہی ان کے روزی روٹی چلتی ہے۔ا نہوں نے کہا کہ وہ میونسپل کمیٹی کشتواڑ Municipal Committee Kishtwar کو ہر روز 30 روپے فیس ادا کرتے ہے،اس کے باوجود پولیس ہمیں کاروبار سے ہٹا رہے ہیں۔
وہیں دوسرے جانب پولیس چوکی آفیسر کا کہنا ہے کہ ان سبزی فروشوں کے پاس محکمہ میونسبل کمیٹی کا کوئی بھی پرمشن موجود نہیں ہے۔