جموں و کشمیر کے ضلع ہسپتال رامبن کے وارڈ نمبر ایک میں اٹھارہ سال سے اوپر والے لوگوں کے لیے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کیمپ میڈیکل سپریڈیننٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال رامبن ڈاکٹر عبدالحمید زرگر و وارڈ کونسلر کی زیر نگرانی میں عمل میں لایا گیا۔
ویکسینیشن میں شامل ہونے والے افراد کے لیے کھانے پینے اور صحت سے متعلق کٹس بھی تقسیم کی گئی۔ عوام نے محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی رامبن کے عہدیداران کا کورونا مخلاف جنگ میں مفت ویسکینشن مہم مہیا کرانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔