ضلع رام بن کی سینئر سپر انٹنڈنٹ آف پولیس انیتا شرما نے بتایا کہ ٹاٹا سومو میں ایک ہی کنبہ کے لوگ ایک مقامی مندر مین درشن کے بعد واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں انکی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ حادثہ سینابھتی - اکھڑہال لنک روڈ پر پینلوگا کے مقام پر پیش آیا۔
سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک تفصیلات کے مطابق گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہونے کے بعدگہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار دوافراد جائے وقوع پر ہی لقمہ اجل بن گئے، جبکہ دو زخمیوں نے ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ہلاک شدگان میں ایک میاں بیوی اور انکی بیٹی بھی شامل ہے۔
مرنے والوں کی شناخت سرجیت سنگھ، کوشلیہ دیوی، نیلم دیوی، اینو دیوی کے طور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت پریا دیوی اور ڈرائیور پون سنگھ طور ہوئی۔
پولیس نے اس سلسلے میں تھانہ پولیس رامسو میں زیر دفعات 337 ،304 اے کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔
انیتا شرما نے کہا کہ یہ بہت ہی دردناک حادثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سرک پر گزشتہ ہفتے بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس مین کئی جانون کا اتلاف ہوا۔
خطہ چناب میں آئے روز خوفناک سڑک رونما ہوتے ہیں۔ مقامی لوگ الزام لگارہے ہیں کہ گورنر انتظامیہ حادثات کو روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھارہی ہے۔