پونچھ:جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوری کے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے جنگل میں آگ لگنے سے کئی بارودی سرنگیں پھٹ گئیں۔ وہیں اطلاع کے مطابق کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو ایل او سی کے اس پار جنگل میں لگی آگ مینڈھر سیکٹر میں بھارتی حدود کی طرف پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے کئی بارودی سرنگوں کے پھٹنے کی اطلاع ہے۔ Forest Fire Causes Landmine Explosion in LOC
حکام کے مطابق جنگل میں آگ پچھلے تین دنوں سے لگی ہوئی ہے حکام اور فوج نے آگ پر بڑی حد تک قابو پالیا تھا۔ تاہم آج صبح تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے اور پھیل گئی۔ حکام نے بتایا کہ راجوری ضلع میں سرحد کے قریب سندربندی کے علاقے میں زبردست آگ لگ گئی جو گھمبیر، نکہ، پنجگرائے، برہامنا، موگھلا سمیت دیگر جنگلاتی علاقوں تک پھیل گئی۔