اردو

urdu

ETV Bharat / city

زمین کھسکنے سے شاہراہ بند، پانچ مسافر زخمی - رامبن کے ڈیگڈول

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن کے ڈیگڈول مقام پر درجنوں مسافر جموں۔ سرینگر شاہراہ پار کررہے تھے کہ اچانک پانچ مسافر لینڈ سلائیڈ کی زد میں آگئے اور زخمی ہوئے گئے، جبکہ ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

five passangers injured during crossing landslide at Digdool in Ramban area
زمین کھسکنے سے شاہراہ بند، پانچ مسافر زخمی

By

Published : Jan 3, 2020, 9:04 PM IST

پولیس ذرایع کے مطابق زمین کھسکنے کی وجہ سے قومی شاہراہ مسلسل تین روز سے بند ہے۔ رامبن کے ڈیگڈول کے مقام پر درجنوں مسافر پیدل پار کرنے کی کوشش کررہے تھے، اسی دوران وہ چٹان کی زد میں آگئے،جس سے پانچ مسافر زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

زمین کھسکنے سے شاہراہ بند، پانچ مسافر زخمی
زخمی مسافریں کو مقامی رضاکاروں نے پولیس کی مدد سے ضلع ہسپتال منقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس قبل بھی گذشتہ روز کولگام سے تعلق رکھنے والے ایک مسافر پتھرؤں کی زد میں آگئے تھے اور ہلاک ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ جموں ۔ سرینگر شاہراہ ایک واحد شاہراہ ہے جو جموں وکشمیر کو باقی ریاستوں سے جوڑتا ہے، مسلسل لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر میں کئی غیر ریاستی سیاح پھنس گئے ہیں۔ جبکہ جواہر ٹنل کے نزدیک ہزاروں مال بردار گاڑیاں گزشتہ کئی روز سے درماندہ ہو گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق تقریبا 6000 مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوگئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details