اطلاعات کے مطابق آج شام ساڈے 4 کے قریب رامبن کے ڈگڈول کے مقام پر مخالف سمیت سے آرہی گاڑی نے سومو گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے سبب سومو گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور رسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکو آپریشن میں مقامی لوگ بھی شامل تھے۔
حادثے میں سومو میں سوار 5 افراد کی موقع پر ہی موت ہوئی جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ضلع ہسپتال رامبن داخل کیا گیا۔