پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 ستمبر راجوری کے نائب تحصیلدار کوٹرنکا نے پولیس اسٹیشن کنڈی کو درخوست ارسال کی تھی جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے کچھ حصوں میں یہ اطلاع دی گئی تھی کہ نامعلوم افراد نے درمیانی رات ڈاک بنگلہ، کوٹرنکا کی عمارت کے اوپر سے قومی پرچم ہٹادیا ہے۔
راجوری: ترنگا ہٹانے پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج - राष्ट्रीय ध्वज हटाया गया
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک عمارت کے اوپر سے قومی پرچم کو مبینہ طور پر ہٹانے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
قومی پرچم
مزید پڑھیں:شمالی کشمیر میں ملیٹنسی کا گراف کم ہوا: دلباغ سنگھ
پولیس نے بتایا کہ نیشنل آنرس ایکٹ(National Honour Act) کی توہین کی روک تھام کی دفعہ 2 (a) کے تحت ایک ایف آئی آر کنڈی پولیس اسٹیش میں درج کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔