ضلع رامبن کے صدر بازار گول میں ایس ڈی ایم غیاث الحق نے ڈی ایس پی پردیپ کمار کے ہمراہ بازار کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران بازار میں ماسک نہ پہننے والوں سے چار ہزار روپیہ جرمانہ وصول کیا گیا۔
ایس ڈی ایم گول نے کہا کہ کورونا وبا ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ کورونا کی امکانی تیسری لہر کی وجہ سے احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھا جائے گا۔ ایس ڈی ایم نے لوگوں سے اپیل کی ہے وہ کورونا رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور دکانوں کے اندر ہجوم جمع نہ ہونے دیں۔