اطلاع کے مطابق ضلع راجوری کے تھانہ منڈی میں سکیورٹی فورسز کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی ہے۔
راجوری تھانہ منڈی انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک - تصادم شروع
جموں صوبے کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹرمیں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
فوٹو
قبل ازیں جوں ہی سکیورٹی فورسز مشتبہ مقام پر پہنچیں تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی ہے، جس کے ساتھ ہی تصادم شروع ہوا ہے۔
وہیں، آئی جی پی جموں مکیش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ راجوری تھانہ منڈی علاقے میں سکیورٹی فورسز کو 3 تا 4 عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع موصول ہوئی۔ انکاؤنٹر میں تاحال دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں ۔آپریشن جاری ہے ۔
Last Updated : Aug 6, 2021, 2:23 PM IST