تفصیلات کے مطابق آتشزدگی کی واردات سب ڈویژن ٹھاٹھری کے صدر مقام پر ایس ڈی ایم دفتر کے پاس میں واقع محکمہ تعمیرات عامہ کے اسٹور میں نمودار ہوئی۔
ڈوڈہ:آتشزدگی میں محکمہ ترمیرات عامہ کااسٹور خاکستر آگ نے منٹوں میں پورے اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس اسٹور میں سڑک کی تعمیر کے لیے سوکھی لکڑی اور تارکول موجود تھا۔
آس پاس میں سرکاری دفاتر کی موجودگی کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو پانے کے لئے فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے عملے نے آگ بجھانے کا کام شروع کیا اور وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا۔
بچاؤ کاروائی میں ٹھاٹھری کے مقامی لوگوں کے علاوہ سماجی تنظیم، اور پولیس نے جائے واردات پر آگ بجھانے میں متعلقہ محکمہ کی مدد کی۔
آگ کی واردات میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ وہیں اسٹور کے ساتھ ہی بیت الخلاء کمپلکس بھی جل کر تباہ ہو گیا ۔ آخری اطلاع ملنے تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ پائی۔