اردو

urdu

ETV Bharat / city

رامبن میں افطار پارٹی کا اہتمام - dcistrict police

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی محکمہ پولیس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

ضلع رامبن کی محکمہ پولیس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا

By

Published : May 25, 2019, 5:36 PM IST


ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق ضلع کی پولیس لائنز میں مذکورہ محکمہ نے افطار پارٹی کا اہتمام کیا۔

رامبن کی محکمہ پولیس کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا
نمائندے نے بتایا کہ افطار پارٹی میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی تنظیموں کے عہدیداران، سیول سوسائٹی ممبران اور صحافیوں نے شرکت کی ۔

افطار پارٹی میں روزہ داروں میں پھل، مشروبات، اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔

نماز کے بعد شرکت کرنے والے لوگوں نے ملک و ریاست میں امن وامان کی بحالی اور بھائی چارہ کو مضبوط کر نے کی دعا بھی کی ۔

افطار پارٹی میں ڈپٹی کمشنر رامبن شوکت اعجاز بٹ، ایس ایس پی رامبن انیتا شرما، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن ڈاکٹر بشارت حسین ، ایڈیشنل ایس پی رامبن سنجے پرہار ، ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹر رامبن اصغر ملک ، ایس ایچ او رامبن وجے کوتوال ،ایس ایچ او چندرکورٹ عابد بخاری نے مہمانوں کو پُر خلوس انداز سے افطاری کے بعد الوداع کیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details