پونچھ میں تحصیل منڈی کے غلام احمد گنائی میموریل سب ضلع ہسپتال Sub District Hospital Mandiمیں او پی ڈی عمارت OPD building کی تعمیر کا کام گزشتہ دو سال قبل شروع ہوا تھا تاہم آج تک عمارت تعمیر نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال عملہ کے علاوہ مقامی افراد کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہسپتال کے بالکل سامنے او پی ڈی کےلیے نئی عمارت کی تعمیر کا کام عرصے سے جاری ہے جو ابھی تک تکمیل کو نہیں پہنچا ہے اور ادھورا پڑا ہے جس پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کی تعمیر کےلیے اگر اتنی تاخیر ہوگی تو دیگر ترقیاتی کاموں کا کیا حال ہوگا۔
سماجی کارکن فاروق احمد خان اور محمد تقی نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ و لیفٹنٹ گورنر سے غلام احمد گنائی میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی کی او پی ڈی عمارت کے تعمیری کاموں کو جلد مکمل کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام اور ہسپتال عملہ کو ہونے والی پریشانیوں کو دور کیا جاسکے۔