جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں آج ضلع ترقیاتی کونسلر راجگڑھ محمد شفیع زرگر نے ڈی ڈی سی حلقہ راجگڑھ کے پنچایت دندراٹھ کا دورہ کیا۔
اپنے دورے کے دوران انھوں نے ڈی ڈی سی حلقہ راجگڑھ کے علاقہ کنڈی دیوتا تا داندھلا رابط سڑک کا سنگ بنیاد Foundation of Kundi Dandhala Link Road بھی رکھا اور رابطہ سڑک کی تعمیر کے لیے اپنے بجٹ سے تقریباً 15 لاکھ کی رقم واگزار کی۔
اس موقع پر محمد شفیع زرگر نے کہا کہ پسماندہ علاقہ میں رابطہ سڑک تعمیر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور لوگوں تک بنیادی سہولیات پہنچانا ہی ان کا کام ہے، جس کے لیے لوگوں نے ان پر اعتماد کرکے ووٹ دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بھی کونسلر کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
ڈی ڈی سی راجگڑھ نے رابطہ سڑک کی تعمیر کی بنیاد رکھی اس دوران ڈی ڈی سی کونسلر راجگڑھ محمد شفیع زرگر کے ہمراہ نیشنل کانفرنس کے ضلع نائب صدر ایڈووکیٹ ارجن سنگھ راجو، آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے ضلع نائب صدر معراج احمد خان، سرپنچ چرن سنگھ، پنچایتی نمائندے اور علاقہ کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔