اردو

urdu

ETV Bharat / city

Bike Rally in Ramban: رامبن میں 'ہر گھر ترنگا' موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی - رامبن نیوز

رامبن کے ڈپٹی کمشنر نے 'ہر گھر ترنگا' موٹر سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ Bike Rally In Ramban

رامبن میں 'ہر گھر ترنگا' موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی
رامبن میں 'ہر گھر ترنگا' موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

By

Published : Aug 7, 2022, 7:20 PM IST

رامبن: جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت الاسلام نے آج پنچایت میتراہ سے 'ہر گھر ترنگا' موٹر سایکل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس ریلی کی قیادت میترا کے سرپنچ مہندر سنگھ اور سیری کے سرپنچ راج سنگھ نے کی. انہوں نے اپنی اپنی پنچایتوں میں تقریبات کا بھی اہتمام کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سیری میں پی آر آئی کے ساتھ ایک ریلی کی قیادت کی۔ اس ریلی میں قصبہ رامبن اور اس سے متصل علاقوں کے بیشتر جگہوں سے ہوتے ہوئے پنچایت میتراہ میں ختم ہوئی۔

رامبن میں 'ہر گھر ترنگا' موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'ہر گھر ترنگا' آزادی کا امرت مہوتسو' کے زیر اہتمام ایک مہم ہے جس کا مقصد لوگوں کو ترنگا گھر گھر لگانے اور آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر لہرانے کی ترغیب دینا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور بھارتی قومی جھنڈے کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے زیر اہتمام تمام پنچایت سطح پر ریلیاں نکالنے کے علاوہ ضلع کے تمام اسکولوں، کالجوں اور دیگر سرکاری اداروں میں مختلف سرگرمیاں جیسے ریلیاں، مباحثے، کوئز، پینٹنگ مقابلے اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے تمام پی آر آئیز اور عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس مہم میں بھرپور طریقے سے شرکت کر یں اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 13 سے 15 اگست کے درمیان اپنے گھروں پر قومی جھندا لہرائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Tiranga Rally Ramban: بی جے پی کی جانب سے رام بن میں ترنگا ریلی

ABOUT THE AUTHOR

...view details