جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں 'پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ ' سے وابستہ عارضی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کرکے مستقل ملازمت اور وقت پر تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا۔ محکمہ پی ڈی سی میں یومیہ اجرت پر کام کررہے عارضی ملازمین نے ضلع رامبن کے پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ دفتر کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ احتجاج میں 'پی ڈی سی بگلیہار پروجیکٹ' کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے مستقل نوکری فراہم کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
ملازمین نے دعویٰ کیا کہ عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے رپورٹ جموں و کشمیر انتظامیہ کو پیش کی گئی تھی۔ تاہم آج تک اس پر حکومت و انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ جس کی وجہ سے وہ اور ان کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔