سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل سرنکوٹ میں پی ڈی پی کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے دورہ کیا۔ اس دوران ڈاک بنگلو سرنکوٹ میں پی ڈی پی کے ورکرس کے ساتھ ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں دفعہ 370 اور 35A کی بحالی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے دوران محبوبہ مفتی نے خطاب میں کہا کہ جموں و کشمیر کا تشخص بحال ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جموں وکشمیر کی شناخت بچانی ہے تو پی ڈی پی کی آواز میں آواز ملائیں۔
محبوبہ مفتی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کی ہی زمینوں سے نکالا جارہا ہے یہاں ہر قسم کی افراتفری ہے۔"
محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں باہر کے لوگ ہر کام کرنے کے لئے آرہے ہیں۔ جس کے سبب یہاں کے لوگ بےروزگار ہوئے ہیں۔