اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ہم ملک بچانا چاہتے ہیں صرف ریاست نہیں' - وکرم ادتیہ سنگھ

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ 'ملک میں آج بعض طاقتیں مذہب کے نام پر لوگوں کو منقسم کررہی ہیں اور ان پارٹیوں کے چنگل سے ملک کو نکالنے کے لیے ہم نے کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے'۔

'ہم ملک بچانا چاہتے ہیں صرف ریاست نہیں'

By

Published : Mar 23, 2019, 6:08 PM IST

Updated : Mar 23, 2019, 6:22 PM IST

ان خیالات کا اظہار نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کیا۔

فاروق عبداللہ نے جمعہ کے روز شیر کشمیر بھون جموں میں جموں کی دو پارلیمانی نشستوں کے لیے نامزد کیےگئے امیدواروں رمن بھلا اور وکرم ادتیہ سنگھ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

'ہم ملک بچانا چاہتے ہیں صرف ریاست نہیں'

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے بھارت کو سیکولر اور مضبوط رکھنے کے لیے قربانی پیش کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بعض طاقتیں مذہب کے نام پر لوگوں کو منقسم کررہی ہیں اور ان پارٹیوں کے چنگل سے ملک کو نکالنے کے لیے ہم نے کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے، اس کے علاوہ ہمارا کوئی دوسرا مقصد نہیں ہے۔

فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں شیر کشمیر بھون جموں میں جموں کی دو پارلیمانی نشستوں کے لیے نامزد کیےگئے امیدواروں رمن بھلا اور وکرم ادتیہ سنگھ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کوبچانے کے لیے چلے ہیں صرف ریاست بچانے کے لیے نہیں۔

فاروق عبداللہ نے دبے الفاظ میں بی جے پی پر الیکشن دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا 'میں نے خود دیکھا ہے کہ انہوں نے ان فورسز کا استعمال کیا جنہوں نے لوگوں کو بھگا کر خود مشینوں کو بھر لیا لہذا ہم سب کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے'۔

انہوں نے کہا 'ہم کانگریس کے امیدواروں کو تمام تر تعاون پیش رکھیں گے لیکن ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہاڑوں پر جاکر لوگوں کے پاس جائیں'۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ پارلیمانی لڑائی آخری سانس تک لڑیں گے اور زمینی سطح پر ووٹروں کے پاس جاکر انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے راضی کریں گے۔


ادتیہ سنگھ نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ ہم جموں اور اودھم پور کی پارلیمانی نشستیں جیت کر کانگریس کی جھولی میں ڈالیں گے۔

قبل ازیں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

Last Updated : Mar 23, 2019, 6:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details