کانگریس کے سینئیر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر غلام نبی آزاد Ghulam Nabi Azad in Bhaderwah نے خطہ چناب کے دورے کے تیسرے روز بھدرواہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کا شکار ہونے کے بجائے ہمیں وبائی امراض، بدعنوانی اور سماجی برائیوں سے لڑنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔
بھدرواہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات Assembly Elections in J&K سردیوں کے فوراً بعد کرائے جائیں گے۔
چناب ویلی کو چھ میں سے تین نئی اسمبلی نشسستیں ملنی چاہیے انہوں نے کہا حال ہی میں حد بندی کمیشن کے ڈرافت کے تحت جموں صوبے کے لیے چھہ نئی اسمبلی سیٹوں کی تجویز رکھی گئی اور میرے خیال میں ان چھی سیٹوں میں 3 سیٹیں چناب ویلیThree Assembly Seats for Chenab Valley کو ملنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چناب ویلی کا رقبہ موجودہ جموں و کشمیر کے 50 فیصد رقبہ کا ہیں۔
کانگریس کے سینیئر لیڈر غلام نبی آزاد نے لوگوں کو مذہب کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو مسترد کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ جموں و کشمیر اور پورے ملک کو کورونا، بے روزگاری، بدعنوانی اور مہنگائی جیسے بڑے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
غلام نبی آزاد نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ریاست کو یو ٹی میں تقسیم کرنے کے بعد آگے بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں تعمیر کے نام پر صرف جھوڑے وعدے کیے اور زمینی سطح پر کوئی تعمیراتی کام نظر نہیں آرہا ہے۔
مزید پڑھیں:Ghulam Nabi Azad on Delimitation: 'مجھے امید ہے حد بندی کمیشن قانون کے تحت کام کرے گا'
آزاد نے کہا کہ مجودہ بھارت اس طرح نہیں رہا جیسا کہ سات سال پہلے تھا اور اسی طرح جموں و کشمیر اس طرح نہیں رہا جیسا کہ یہ تقریباً تین یا چار سال پہلے تھا۔غلام نبی آزاد کے مطابق جموں و کشمیر میں بہت سی تبدیلیوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد جموں و کشمیر ترقی کی لحاظ سے پیچھے کی طرف جا رہا ہیں۔
ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بی جے پی کا نام لیے بغیر کہا کہ ملک بھر میں لوگ بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کی وجہ سے پریشان ہیں۔اور مرکزی حکومت کی جانب سے پالیسیاں اس کے برعکس بنائی جا رہی ہیں۔
اس موقع پر آزاد کے ہمراہ سابق وزیر عبدالمجید وانی ،غلام محمد سروڑی ،وقار رسول وانی سابق ایم ایل سی نریش کمار گپتا ،شام لال بھگت کے علاوہ ضلع صدور و بلاک صدور و دیگر کہی سینئیر لیڈران بھی موجود تھے۔