اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ramban District Hospital رامبن میں ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

راکیش سنگھ ڈی ڈی سی کونسلر کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں اور علاج و معالجے سے مستفید کرنے کے بجائے عوام کو پریشان کرنا باعث افسوس ہے۔ BJP Protests Against Hospital Management

بی جے پی کا احتجاج
بی جے پی کا احتجاج

By

Published : Sep 23, 2022, 3:54 PM IST

رامبن:جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے ضلعی اسپتال کے احاطہ میں بی جے پی کے ضلع صدر و ڈی ڈی سی کونسلر رامبن نے عوام کے ساتھ مل کر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا۔BJP Protests Against Hospital Management

بی جے پی کا احتجاج

مذکورہ اسپتال میں مریضوں کی تیمارداروں کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ پر یہ الزام عائد کیا گیا کہ ہسپتال کے اندر داخل ہونے پر ان سے زبردستی پرچی کے نام پر فیس وصول کی جاتی ہے۔

وہیں اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈی ڈی سی کو نسلر رامبن و میونسپل کمیٹی چیئرپرسن نےہسپتال کا از خود جائزہ لیا، اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو لیکر محکمہ صحت کے افسران کے سامنے اس مسئلہ کو اجاگر کیا گیا۔ جس پر ہسپتال انتظامیہ نے فیس وصولی کو بند کر نے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:رامبن: ضلع اسپتال میں ڈائیلسز یونٹ کا افتتاح

راکیش سنگھ ڈی ڈی سی کونسلر کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیموں اور علاج و معالجے سے مستفید کرنے کے بجائے عوام کو پریشان کرنا باعث افسوس ہے، ایسے معاملات پر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران اقدام اٹھائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details