اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: لاسی پور بلاک ڈیولپمنٹ آفس میں عملے کی کمی - پلوامہ لاسی پور بلاک میں عملہ کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ بلاک میں پچھلے کئی سالوں سے بی ڈی او کی کرسی بھی خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آئے روز دفتر کے خالی چکرکاٹنے پڑتے ہیں۔

لاسی پور بلاک ڈیولپمنٹ آفس میں عملہ کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا
لاسی پور بلاک ڈیولپمنٹ آفس میں عملہ کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Jun 16, 2021, 9:00 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ بلاک میں عملہ کم ہونے کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگرچہ اس بلاک میں متعدد دیہات آتے ہیں اور ان دیہات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کو کام اس بلاک کے ذریعے کیا جانا ہے، تاہم عملہ کے کم ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہو پارہا ہے۔ وہیں، اس بلاک سے منسلک ٹھیکدار بھی بلاک میں عملہ کم ہونے کی وجہ سے گوناگوں مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔

اس بلاک میں پچھلے کئی سالوں سے بی ڈی او کی کرسی بھی خالی پڑی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آئے روز دفتر کے خالی چکرکاٹنے پڑتے ہیں۔

لاسی پور بلاک ڈیولپمنٹ آفس میں عملہ کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا
اس حوالے سے بھارتی جنتا پارٹی کے ضلعی صدر سجاد رینا نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ اس بلاک میں عملہ کی تعیناتی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو مشکلاتوں کا سامنا نہ کرنے پڑیں۔اس حوالے سے ای ٹی وی بھارٹ کی ٹیم نے یہ معاملہ ای سی ڈی پلوامہ ہلال احمد کی نوٹس میں لانے کی کوشش کی تاہم وہ ضلع پلوامہ کے آفس میں موجود نہیں تھے اور ہم نے ان کے ساتھ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فون اٹھانے کی زحمت ہی نہیں کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details